ایف بی آر آڈٹ : 1,475 ارب روپے ٹیکس ریکوری زیر التوا
October, 8 2024
اسلام آباد:(رپورٹ، سمیرا راجا)گذشتہ پانچ سالوں کے دوران ایف بی آر کے ٹیکس دفاتر میں ہونے والے آڈٹ سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
سنو انویسٹی گیشن سیل کو حاصل کردہ دستاویزات کے مطابق، فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے ملک بھر میں 45,635 کیسز کا آڈٹ کیا۔ اس دوران ملک بھر کے مختلف فیلڈ دفاتر میں سب سے زیادہ کیسز کا آڈٹ ریجنل ٹیکس آفسز (آر ٹی اوز) کی جانب سے کیا گیا، جہاں 36,934 کیسز کی چھان بین کی گئی۔
دستاویزات کے مطابق، گذشتہ پانچ سالوں کے دوران ایف بی آر نے آڈٹ کے نتیجے میں مجموعی طور پر 1,994 ارب 44 کروڑ روپے کا ٹیکس عائد کیا۔ تاہم، اس میں سے 519 ارب 32 کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم ایف بی آر کی جانب سے ریکور کی گئی۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آڈٹ شدہ کیسز میں تاحال 1,475 ارب روپے کی ریکوری زیر التوا ہے، جس پر ابھی تک کارروائی مکمل نہیں ہو سکی ہے۔ یہ زیر التوا رقم نہ صرف حکومتی آمدنی میں بڑے پیمانے پر کمی کا سبب بن رہی ہے بلکہ ٹیکس نظام میں موجود پیچیدگیوں کو بھی ظاہر کرتی ہے۔
ایف بی آر کے اس آڈٹ کے بعد مختلف فیلڈ دفاتر نے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں، تاہم یہ ریکوری مکمل ہونے کے بعد ہی ٹیکس وصولیوں کے اہداف کو مؤثر طریقے سے پورا کیا جا سکے گا۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025