500 روپے والے جعلی کرنسی نوٹ پائے جانے پر بینک سیل
State Bank has sealed the Hafizabad branch of the National Bank (NBP) after finding fake currency notes of Rs 500 worth Rs 20 lakh.
کراچی: (ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک نے نیشنل بینک (این بی پی) کی حافظ آباد برانچ کو 20 لاکھ روپے مالیت کے 500 روپے والے جعلی کرنسی نوٹ پائے جانے پرسیل کر دیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک پاکستان نے نیشنل بینک پر اس سنگین کوتاہی کیلئے 20 کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ بھی عائد کیا۔ جعلی کرنسی نجی بینک کے ذریعے نیشنل بینک کی برانچ میں جمع کرائی گئی، جس سے بینکنگ کی نگرانی کے بارے میں خدشات پیدا ہوگئے۔

جعلی کرنسی کی اصلیت کا پتہ لگانے کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقات جاری ہیں۔

 دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے اسلامی بینکوں کو اپنی آمدنی کا 75 فی صد نفع کے طور پر دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہدایت عوام کی توقعات کے مطابق منصفانہ منافع دلوانے کی طرف ایک قدم ہے۔