ریلوے کا عید کے دنوں میں ٹکٹوں پر رعایت کا اعلان

فائل فوٹو
March, 21 2025
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) عید کی خوشیوں میں اضافہ کرنے کیلئے پاکستان ریلویز کی جانب سے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کیا گیا ہے۔
ریلویز ہیڈکوارٹر نے عید کے تینوں روز یعنی 1 شوال، 2 شوال اور 3 شوال کو تمام میل ایکسپریس، پسنجر اور انٹرسٹی ٹرینوں کے ٹکٹوں پر 20 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔
اس رعایت کا فائدہ مسافر ریزرویشن کاونٹرز سے کرنٹ بکنگ کے ذریعے حاصل کر سکیں گے۔ یعنی عید کے دوران مسافر اپنی ٹکٹیں کرنٹ بکنگ کے ذریعے کم قیمت پر حاصل کر کے اپنے سفر کو مزید خوشگوار بنا سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ یہ رعایت ریلویز کے زیر اہتمام چلنے والی تمام ٹرینوں پر فراہم کی جائے گی، مگر عید سپیشل ٹرینوں پر یہ رعایت لاگو نہیں ہو گی۔
ریلویز حکام کے مطابق یہ فیصلہ مسافروں کو عید کی تعطیلات کے دوران بہتر سہولت فراہم کرنے کیلئے کیا گیا ہے، تاکہ لوگ کم قیمت میں اپنے عزیزوں کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔
ضرور پڑھیں

5 جی 6 جی کا دور ختم، چین نے 10 جی انٹرنیٹ لانچ کردیا
April, 24 2025

مقبوضہ کشمیر: سیاحوں پر حملہ، بھارتی میڈیا کا حسب روایت پاکستان مخالف پراپیگنڈا
April, 22 2025

غزہ کے مظلوموں کی پکار: کیا برصغیر کا مسلمان جاگے گا؟
April, 22 2025

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025